آج سے اے آئی امپیکٹ سمٹ دہلی میں ہائی الرٹ!

   

نئی دہلی ۔ 15 فبروری (ایجنسیز) قومی دارالحکومت کے بھارت منڈپم میں 16 سے 20 فروری 2026 کے درمیان منعقد ہونے والی اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے مدنظر دہلی میں ٹریفک کے وسیع انتظامات نافذ کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اور ٹریفک کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے سمٹ کے مقام کے اطراف کی کئی سڑکوں پر ٹریفک کو محدود یا موڑ دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی، گوگل کے سی ای او سندر پچائی اوراوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین سمیت کئی بین الاقوامی رہنما اور صنعتی دنیا کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ لاکھوں لوگوں نے اس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے جب کہ تقریباً 10ہزارغیر ملکی مندوبین کے دہلی پہنچنے کی امید ہے۔
اس سمٹ کو ہندوستان میں مضنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے کی سمت طے کرنے والا اہم پروگرام مانا جارہا ہے۔ لہٰذا اس عالمی ایونٹ کے پیش نظر کئی راستوں پر ٹریفک محدود اور متاثر رہے گا۔ وہ گاڑیاں جن کی منزل دہلی نہیں ہے،انہیں ایسٹرن اور ویسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کے ساتھ متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔