آج سے حیدرآباد میٹرو ریل خدمات کا صبح 6 بجے سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ نے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کی ہدایت پر چہارشنبہ سے میٹرو ریل خدمات کا صبح 6 بجے سے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ میٹرو ریل عہدیداروں کے مطابق ٹرینوں کی اوقات پر نظرثانی کی گئی ہے اور ٹرینوں کا پہلا سیٹ صبح 6 بجے متعلقہ ابتدائی اسٹیشنوں سے روانہ ہوگا۔ آخری میٹرو ٹرینیں اپنے مقام سے ہر دن رات 10.15 بجے روانہ ہوںگی اور 11.15 بجے اپنے منزل پر پہنچیں گی۔