حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں کانگریس حکومت کے ایک سالہ جشن کے سلسلہ میں اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ نے دیہی علاقوں سے ریاستی سطح تک 7 دسمبر سے 2 جنوری تک CM CUP 2024 کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 36 کھیلوں کے زمروں میں ان مقابلوں کا انعقاد کرنے کے لیے سی ایم کپ سے متعلق جرسی کی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے رسم اجرائی کی ہے ۔ ان کھیلوں کے مقابلوں کیلئے حکومت نے ہر ضلع کو 6 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں ۔ 7 اور 8 دسمبر کو دیہی سطح پر 10 تا 12 دسمبر تک منڈل سطح پر 16 تا 21 دسمبر تک ضلعی سطح پر 27 دسمبر سے 2 جنوری تک ریاستی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کرنے والوں کو گولڈ میڈل کے ساتھ انفرادی زمرے میں 20 ہزار گروپ کو ایک لاکھ روپئے انعام دیا جائے گا ۔ دوسرے مقام پر رہنے والوں کو سلور میڈل انفرادی زمرے میں 15 ہزار روپئے گروپ کو 75 ہزار روپئے تیسرے مقام پر رہنے والوں کو کانسے کا میڈل انفرادی زمرے میں 10 ہزار روپئے گروپ کو 50 ہزار روپئے دئیے جائیں گے ۔ 2