حیدرآباد ۔ 31 مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاست بھر میں چہارشنبہ یکم اپریل سے چکن سنٹرز بند رکھنے کا چکن سنٹرز اونر اسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے ۔ ان کے مطابق ریٹیل دکانوں کو منافع میں کمی کی وجہ سے دکانداروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ چکن سنٹرز اونر اسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ پولٹری کمپنیوں سے منافع میں کمی کے بعد سے مسائل شروع ہوئے ہیں ۔ انہیں فوراً منافع میں اضافہ کیا جانا چاہئے تب تک دکانات بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسوسی ایشن نے بتایا کہ گزشتہ 20 برس سے پولٹری کمپنیاں فی کلو 20 روپئے منافع دے رہی تھی لیکن اچانک اس میں کمی کرکے 16 روپئے کردئیے گئے ہیں ۔ اسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ چکن سنٹرز کو فی کلو 30 روپئے منافع دیا جائے ۔ اسوسی ایشن نے بتایا کہ پولٹری کمپنی سے منافع سے ملگی کے کرایہ اور دیگر اخراجات ناکافی ہو رہے ہیں جب تک منافع میں اضافہ نہیں کیا جاتا دکانات بند رکھی جائیں گی ۔۔ ش