لگژری کار‘ بائیکس اور ڈھیر سارے الکٹرانک آئٹمس جیتنے کا سنہری موقع
حیدرآباد ۔30نومبر (سیاست نیوز) یکم ڈسمبر 2025سے شہر میں سیاست شاپنگ دھوم کے 15ویں سیزن کا آغاز عمل میں آرہا ہے جو10 جنوری 2026 ء تک جاری رہے گا۔ 40 یوم تک جاری رہنے والے اس شاپنگ دھوم کا مقصد جہاں صارفین کواپنی شاپنگ کے ذریعہ پر کشش انعامات جیتنے کا سنہری موقعہ فراہم کرنا ہے وہیں ساتھ ساتھ ریٹیلرس کوبھی غیرمعمولی تشہیر کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کے کاروبار کو فروغ دینا اور اُسے بلندیوں پر پہنچانا ہے۔ روزنامہ سیاست گزشتہ 14برسوں سے ’’سیاست شاپنگ دھوم‘‘ کا اہتمام کرتا آرہا ہے جس کے باعث صارفین اور ریٹیلرس دونوں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ صارفین کواپنی شادی اور دیگر تقاریب کی شاپنگ کے ذریعہ بے شمار انعامات بھی جیتنے کاسنہری موقع حاصل ہوتا ہے۔ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بمپر ڈرا میں ایک موٹر کار(Hyundai Exter)،ہیرو موٹر بائیک اورہیرو اسکوٹر کے علاوہ200 الکٹرانک دیگر انعامات صارفین کے منتظر ہیں۔الکٹرانک انعامات میں ٹیلی ویژن سیٹس، واشنگ مشین، ریفریجریٹرس‘ مائکرو ویو اون وغیرہ شامل ہیں۔یکم ڈسمبر تا10 جنوری سیاست شاپنگ دھوم 2025 ء میں حصہ لینے والے آؤٹ لیٹس (دکانات و شورومس) سے شاپنگ کرنے والوں کو ہر دس دن میں ایک مرتبہ منعقد ہونے 4منی ڈراز اور شاپنگ دھوم کے اختتام کے فوری بعد ہونے والے بمپر ڈرا میں حصہ لینے کا نادر و نایاب موقع حاصل ہوگا۔ اس طرح صارفین کو ہر منی ڈرا میں 50 انعامات کے علاوہ بمپر ڈرا کے موقع پر لاکھوں روپئے مالیتی کار اور موٹر سیکل و اسکوٹر حاصل کرنے کے مواقع بھی ملیں گے۔ سیاست شاپنگ دھوم 2025 کو اس انداز میں قطعیت دی گئی ہے کہ اس سے صارفین کو الیکٹرانک اشیاء، گھریلو استعمال کا سامان ، فرنیچرس، گھروں کی زیبائش و سجاوٹ کے سامان، رئیل اسٹیٹ، فٹ ویر (جوتے، چپل، سینڈیلس)، زیورات، پارچہ جات، تیار ملبوسات،بیکری ائٹمس اورٹورس اینڈ ٹراویلس واچیس ‘ آئسکریم ‘ میٹریسس‘ کمپیوٹرس ‘ چائے اور الیکٹرانکس ایٹمس واجبی قیمتوں پر دستیاب ہوں اور ان کی خریداری انعامات کے حصول کے ذریعہ یادگار بن جائے۔ سیاست شاپنگ دھوم کے دوران ڈیلرس یا ریٹیلرس کو مارکٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور اپنے برانڈس کی اہمیت منوانے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ اسکے ساتھ انھیں سیاست کے صفحات پر اشتہارات و مضامین کی شکل میں جگہ بھی ملتی ہے۔ جاریہ ماہ سیاست شاپنگ دھوم کی غیرمعمولی کامیابی کی اُمید ہے اس لئے کہ اس ماہ میں بڑے پیمانے پر شادیوں و دیگر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور جہاں تک شادی بیاہ کا معاملہ ہے زیورات و ملبوسات، فرنیچر، گھر کی زیبائش و آسائش کے ساز و سامان اور کھانے پینے کی اشیاء، وغیرہ کی خریداری نقطہ عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ اس مرتبہ سیاست شاپنگ دھوم کے مین اسپانسر ’’کشش‘‘ ، اسپیشل اسپانسر سورج بھان جیمس اینڈ جیویلرس‘ اسوسیٹ اسپانسر سبحان بیکری ہے اسکے علاوہ 30معاون اسپانسر بھی سیاست شاپنگ دھوم کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ادا کررہے ہیں ۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 2 پر )