آج سے ورلڈ ہیری ٹیج تقاریب

   

حیدرآباد۔/19 نومبر، ( سیاست نیوز) ہیرٹیج ڈپارٹمنٹ، تلنگانہ کی جانب سے 20 تا25 نومبر ورلڈ ہیری ٹیج تقاریب کا مہاویر آڈیٹوریم ، اسٹیٹ میوزیم اور پبلک گارڈنس حیدرآباد میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہفتہ طویل تقاریب میں ہیری ٹیج واکس، یادگار مقامات کے فوٹوز اور سکوں کی ایک خصوصی نمائش، یادگار مقامات پر پوسٹرس کی اجرائی اور گیسٹ لیکچرس منعقد ہوں گے۔ نیز انٹیاک حیدرآباد چیاپٹر کی جانب سے تلنگانہ ہیری ٹیج اور فن تعمیر پر کوئز پروگرام اور ڈرائینگ اینڈ اسکیچنگ مقابلہ کے علاوہ شہر کے کالج طلبہ کیلئے تحریری مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔