آج سے کئی ضابطوں میں تبدیلی کاعوام کی جیب پر اثرپڑے گا

   

یو پی آئی ٹرانزیکشن حد سے گیاس سلنڈر کی قیمت تک تبدیلی کا امکان

نئی دہلی ۔31جولائی ( ایجنسیز )ہر مہینے کی پہلی تاریخ کی طرح اس مرتبہ بھی یکم اگست سے کئی اہم ضابطوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ یہ تبدیلی سیدھے طور پر عام لوگوں کی زندگی سے جڑی ہے اور اس کا روزہ مرہ کے خرچ، خدمات اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت سے لے کر یو پی آئی ٹرانزیکشن حد تک، کئی تبدیلیاں ایسی ہیں جو عوام کی جیب اور سہولت دونوں پر اثر ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ بینک کی چھٹی، کریڈٹ کارڈ انشورنس اور سی این جی/پی این جی کی قیمتیں بھی یکم اگست سے بدل سکتی ہیں۔ڈیجیٹل پیمنٹس کو مزید بہتر اور محفوظ بنانے کیلئے یکم اگست سے نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا نے یو پی آئی سے متعلق کچھ نئے ضابطے نافذ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اب تیسری پارٹی پارٹی ایپس جیسے گوگل پے، فون پے یا پے ٹی ایم پر دن بھر میں زیادہ سے زیادہ 50 مرتبہ ہی بیلنس چیک کیا جا سکے گا وہیں کسی بھی یو پی آئی ایپ پر موبائل نمبر سے لنک بینک اکاؤنٹس کو دن میں صرف 25 بار ہی دیکھا جا سکے گا۔اس کے علاوہ آٹو پے ٹرانزیکشن جیسے میوچوئل فنڈ کی ایس آئی پی یا او ٹی ٹی سبسکرپشن اب دن کے صرف 3 فکس ٹائم سلاٹ صبح 10 بجے سے پہلے، دوپہر 1 سے 5 بجے اور رات 9.30 بجے کے بعد ہی پروسیس ہوں گے۔ اس طرح سسٹم پر لوڈ کم ہوگا اور ٹرانزیکشن فیل ہونے کا مسئلہ کم ہوگا۔ہر مہینے کی طرح یکم اگست کو آئل کمپنیاں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کا جائزہ لیں گی۔ اگست سے ایس بی آئی کارڈ ہولڈرس کی جیب پر بھاری اثر پڑ سکتا ہے۔ 11 اگست سے ایس بی آئی نے کئی کو۔برانڈیڈ کریڈٹ کارڈس پر ملنے والا فری ایئر ایکسیڈنٹ کور انشورنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے کارڈ ہولڈر کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے، خاص کر ان لوگوں کو جو فری انشورنس فائدہ کے بھروسے تھے۔آر بی آئی کے مطابق اگست 2025 میں ملک بھر میں الگ الگ ریاستوں اور تہواروں کے مطابق کل 15 دن بینک بند رہیں گے۔ اس میں یوم آزادی، جنم اشٹمی، گنیش چترتھی جیسے تہواروں کے علاوہ اتوار اور دوسرے۔چوتھے ہفتہ کی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔ ایسے میں لوگوں کیلئے ضروری بینکنگ کام پہلے ہی نپٹا لینا بہتر رہے گا۔