آج سے ہریانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا طوفانی آغاز

   

چندی گڑھ ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ اسمبلی کے دو ہفتہ طویل بجٹ سیشن کا آج آغاز ہورہا ہے ، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کافی ’’طوفانی‘‘ نوعیت کا ہوگا کیونکہ اپوزیشن بی جے پی ۔ جے جے پی حکومت کے خلاف متعدد معاملات بشمول دھان اور مائننگ اسکام ، لاء اینڈ آرڈر ، کسانوںکے مسائل اور ستلج و جمنا لنک نہر پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے والی ہے ۔ کانگریس کابینہ کی کلیدی اپوزیشن پارٹی ہے جس نے واضح کردیا ہے کہ ریاست کو درپیش سلگتے مسائل کو سیشن کے دوران ا ٹھایا جائے گا ۔ سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں قائد پوزیشن بھوپندر سنگھ ہوڈا نے کہا کہ بی جے پی اور جے جے پی کی مخلوط حکومت نے اپنے پہلے 100 دن مکمل ہونے تک صرف تقریریں ہی کی ہیں جبکہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔