لکھنؤ :اتر پردیش اسمبلی کے مانسون اجلاس کا پیر 29جولائی سے آغاز ہورہا ہے ۔سماج وادی پارٹی نے ماتا پرساد پانڈے کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا ہے جبکہ کمال اختر کو چیف وہیپ بنایا گیاہے۔اس سے پہلے سماج وادی پارٹی نے اپنے ارکان اسمبلی کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں تمام ارکان اسمبلی نے یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کی ذمہ داری اپنے قومی صدر پر چھوڑ دی تھی۔ اکھلیش یادو نے پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد سابق اسمبلی اسپیکر ماتا پرساد پانڈے کے نام پر حتمی مہر لگائی۔