حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس کمشنر اویناش موہنتی نے سری رام نومی تہوار کے موقع پر ہفتہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اتوار 6 اپریل کو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان شراب کی دکانیں تاڑی کمپاونڈ ، ریستوراں و بارس اور رجسٹرڈ کلبس بند رہیں گے ۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ تہوار کے موقع پر عوامی امن و سکون کے مفاد کے سلسلہ میں یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔۔ ش