منگل کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار غیر کانگریس اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ پوار نے اپوزیشن جماعتوں کے اس اجلاس کو وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف ‘متحد ہونے’ کے امکان کو تلاش کرنے کے لئے بلایا ہے۔ کانگریس کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما یشونت سنہا “راشٹر منچ” کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کچھ غیر کانگریس اپوزیشن جماعتوں کے رہنما آج شام 4:00 بجے شرد پوار سے ملاقات کریں گے۔تیجسوی یادو کو بھی مدعو کیا گیا ہے ، عام آدمی پارٹی کے نیتا سنجے سنگھ کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔