آج شہر کے کئی علاقوں میں سربراہی آب مسدود

   

حیدرآباد 7 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے کرشنا ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم کے سب اسٹیشنوں میں برقی کیبلس کی تبدیلی کا کام کیا جا رہا ہے ۔ اس کی وجہ سے 8 جنوری کی صبح 6 بجے سے 24 گھنٹوں تک شہر حیدرآباد میں سربراہی آب بند رہے گی ۔ واٹر سپلائی بورڈ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کیلئے سربراہی آب روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جن علاقوں میں برقی سربراہی متاثر رہے گی ان میں ریاست نگر ‘ سنتوش نگر ‘ ونئے نگر ‘ سعید آباد ‘ کشن باغ ‘ آسمان گڑھ ‘ میر عالم ‘ چنچلگوڑہ ‘ یاقوت پورہ ‘ ملک پیٹ ‘ موسی رام باغ ‘ نارائن گوڑہ ‘ شیوم ‘ چلکل گوڑۃ ‘ علی آباد ‘ اڈیکمیٹ اور بوگل کنٹہ شامل ہیں۔ سیوریج بورڈ کے ایک اعلامیہ کے بموجب مزید علاقوں صاحب نگر ‘ بی این ریڈی نگر ‘ بالاپور ‘ بارکس ‘ میسرم ‘ بنڈلہ گوڑہ ‘ میلاردیو پلی ‘ شاستری پورم ‘ بدویل ‘ گولڈن ہائیٹس ‘ سلیمان نگر ‘ حیدرگوڑہ ‘ الا بنڈہ ‘ بھوجا گٹہ ‘ آصف نگر ‘ حبشی گوڑہ ‘ ناچارم ‘ تارناکہ ‘ لالہ پیٹ ‘ ماریڈ پلی ‘ میر پیٹ ‘ شیخ پیٹ ‘ مادھاپور ‘ گچی باولی ‘ مولا علی ‘ ملا پور ‘ بوڈ اوپل ‘ ایچ بی کالونی اور بیرپا گڈہ کے علاقوں میں بھی سربراہی آب متاثر رہے گی ۔