حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : آج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات اردو دانی ، زبان دانی و انشا امتحانات تحریری صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں ۔ تمام مرکز شہر کے علاوہ تلنگانہ ، آندھرا ، کرناٹک ، اترپردیش ، میسور ، منھلی اور دیگر ریاستوں پر ایک ساتھ شروع ہونگے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے 430 مراکز پر امتحان لیا جائیگا جس میں تقریبا 81000 طلباء وطالبات پرائمری اسکول سے ڈگری کالجس کے طلبہ شریک امتحان ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرس و انجینئرس نے بھی اردو دانی امتحان دینے کا فارم داخل کیا ہے ۔ بلالحاظ مذہب و ملت سب امیدوار امتحان میں شریک ہیں ۔ دفتر ٹرسٹ سے تمام مراکز کے صدور و معتمدین اور ٹیچر کو ہال ٹکٹس و امتحانی میٹریل روانہ کردیا گیا ۔ تمام مراکز پر اوقات امتحان سے 10 منٹ قبل تمام امیدوار پہنچ جائیں اگر کسی کو ہال ٹکٹس نہ ملا تو ذمہ دار سے وہ سنٹر پر حاصل کرلیں ، کسی دشواری پر رابعہ بیگم سے سیل فون 8367043856 ۔ 24744180 (Ext.225) پر ربط کریں ۔