آج فیصلہ کن ٹی 20

   


راجکوٹ ۔ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا فیصلہ اب ہفتہ کو راجکوٹ کے اس سی اے اسٹیڈیم میں سیریز کے آخری میچ میں ہوگا کیونکہ ابتدائی دو مقابلوں میں دونوں ہی ٹیموں نے ایک ایک مقابلہ اپنے کرلیا ہے ۔نوجوان فاسٹ بولنگ شعبہ گزشتہ رات کی شکست سے باہر نکلنے کی کوشش کرے گا ۔ ہفتہ کو یہاں سیریز کے فیصلے کن مقابلے میں ہندوستانی ٹاپ آرڈر سری لنکا کے خلاف تین میچوں کے ٹی 20 سیریز اپنے نام کرنے کے لئے بہتر مظاہروں کا کوشاں ہوگا۔ افتتاحی میچ میں آخری گیند پر ایک قریبی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کو دوسرے مقابلے میں 16 رنز سے شکست ہوئی اور سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ نوجوان بولنگ شعبہ میں عدم تسلسل شکست کی ایک وجہ تھی لیکن عمران ملک اور شیوم ماوی کو معلوم ہوگا کہ یہ ان کے لیے سیکھنے کا بہت اچھا تجربہ اور خود کو ثابت کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔ہندوستانی ٹیم کے نوجوان بیٹرس اور بولروں کو جہاں اس مقابلے میں خود کو ثابت کرنے کا موقع ہے وہیں نوجوان کپتان ہاردک پانڈیا کی قیادت کا بھی امتحان ہوگا ۔