آج لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، دونوں ٹیموں کیلئے کامیابی اہم

   

کولمبو ۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش ونڈے کی معمولی فام اور اہم کھلاڑیوں کی چوٹوں کو ختم کرنے کے لیے بے چین ہوں گے کیونکہ وہ جمعرات کو یہاں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے پر ایشیا کپ کی مہم جیت کے ساتھ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ سری لنکا، جس نے اپنے ٹی20 اوتار میں 2022 میں ایشیا کپ جیتا تھا، منگل تک اس ایڈیشن کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کر سکا۔ سری لنکا نے وینندو ہسرنگا، دشمنتھا چمیرا، لہیرو کمارا اور دلشان مدھوشنکا کو مختلف زخموں سے کھو دیا، جب کہ کوسل پریرا، جنہوں نے آخری بار2021 میں ونڈے کھیلا تھا، ابھی تک کورونا انفیکشن سے مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ہیں لیکن ان دھکوں سے پہلے ہی سری لنکا کی اس سال ونڈے میچوں میں فام برابر رہی۔انہوں نے سال کا آغاز ہندوستان کے ہاتھوں 0-3 کی شکست کے ساتھ کیا، اور پھر نیوزی لینڈ سے 0-2 سے ہار گئے۔ ہرارے میں آئی سی سی کوالیفائرز میں اچھی کارکردگی سے پہلے آئی لینڈرز نے افغانستان کوگھر پر شکست دی، لیکن سرفہرست مخالفین کے خلاف اپنا کھیل بلند کرنے میں ناکامی انہیں پریشان کردے گی۔ بنگلہ دیش کو چیلنج کرنے کے لیے انھیں پتھم نسانکا (2023 میں687 رنز)، دیموتھ کرونارتنے (481 رنز) اور چارتھ اسالنکا (341 رنز) سے رنز درکار ہوں گے، جو اس سال ان کے بہترین بیٹرس ہیں۔ وہ یہ بھی امیدکریں گے کہ کپتان داسن شناکا جنہوں نے پورے سال ہندوستان کے خلاف سنچری کے علاوہ کوئی بہتر مظاہرہ نہیں کیا، بنگلہ دیش کے خلاف اپنا فام تلاش کرلیں گے۔ بولنگ کے محاذ پر، اسپنر مہیش تھیکشنا (2023 میں 10میچوں میں 23 وکٹیں) اورفاسٹ بولرکسن راجیتھا (14 وکٹیں) کو فرنٹ لائن بولروں کی غیر موجودگی کو پورا کرنا ہوگا۔ سری لنکا کے لیے واحد تسلی یہ ہو سکتی ہے کہ بنگلہ دیش بھی ان جیسی کشتی میں سوار ہے۔ بنگلہ دیش زخمی تمیم اقبال، فاسٹ بولر عبادت حسین اور وکٹ کیپر لٹن داس کی خدمات سے محروم رہے گا، لیکن یہ بڑی تصویر میں صرف ایک ذرہ ہے۔ داس کو چہارشنبہ کے روز ایشیا کپ کی پوری مدت سے باہرکردیاگیا کیونکہ وہ وائرل بخار سے صحت یاب نہیں ہوسکے۔30 سالہ وکٹ کیپر انعام الحق بیجوئے کو داس کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا۔ بنگلہ دیش عام طور پرگھر پر ایک مضبوط طاقت ہے، اس سال انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف ونڈے سیریز ہارگیا۔ آئرلینڈ کے خلاف فتح ایشیا کپ میں ان کے خدشات کو کم کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔ تاہم ان کے پاس بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں انفرادی کارکردگی ہے۔ کپتان شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور نجمل شانتو نے اس سال 400 سے زائد رنز بنائے ہیں، جب کہ نوجوان کھلاڑی توحید ہردوئے نے بھی 300 سے زائد رنز بنائے ہیں لیکن ان رنز کا ایک اچھا حصہ آئرلینڈ کے خلاف آیا۔ تجربہ کار مستفیض الرحمٰن، شرف الاسلام اور تسکین احمد نے اس سال بولنگ کے محاذ پرکافی کارکردگی دکھائی ہے لیکن وہ انگلینڈ یا ہندوستان جیسے معیاری حریفوں کے خلاف کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انفرادی پریشانیوں کے علاوہ، جمعرات کے میچ میں جیت بنگلہ دیش اور سری لنکا دونوں کے لیے اہم ہے، کیونکہ ان کا مقابلہ گروپ بی میں اپنے اگلے میچ میں مشکل افغانستان سے ہے۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے کوشاں ہوں گی اور نیٹ رن ریٹ کی مساواتیں چل سکتی ہیں کیونکہ یہاں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔