آج لڑیں گے تو کل جیتیں گے بھی: کانگریس کی رکن اسمبلی الکا لامبا

,

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی سے سابق لیڈر و کانگریس کی چاندنی چوک سے امیدوار الکالامبا نے نتیجہ قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں نتیجہ کو قبول کرتی ہوں مگر ہار کو نہیں، ہندو۔ مسلم ووٹوں کو تقسیم کیا گیا ہے۔ آج لڑیں گے تو کل جیتیں گے بھی۔“ واضح رہے کہ الکالامبا کو ہار ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق الکالامبا نے اپنے حلقہ میں تیسرا پوزیشن پر آئی ہیں۔

واضح رہے کہہ عام آدمی پارٹی کی ٹکٹ پر الکا لامبا نے اسی حلقہ سے 2015 ء میں الیکشن لڑا تھا اور کامیاب بھی ہوئیں۔پچھلے سال انہوں نے عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئی ہیں اور پھر اسی حلقہ سے انتخابات لڑیں لیکن ناکام ہوگئی۔