محبوب نگر ۔ /25 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روڈ وائیڈننگ ایفیکٹیڈ پراپرٹی اونرس اسوسی ایشن محبوب نگر نے ’’آج محبوب نگر مین روڈ بند‘‘ کی اپیل کی ہے ۔ اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے پریس نوٹ میں بتایا کہ آج یعنی /26 فبروری چہارشنبہ کو اپناپلی تا پالمور یونیورسٹی (حیدرآباد رائچور مین روڈ) سڑک کی 120 فٹ توسیع کے خلاف بند منایا جارہا ہے ۔ کیونکہ مجوزہ 1200 فٹ سڑک توسیع سے مالکین اراضی کی بہت بڑی اکثریت زبردست نقصان سے دوچار ہور ہی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ ارباب مجاز سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی توسیع (120) فٹ کی بجائے (100) فٹ کی جائے اور متاثرہ مالکین کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔ اسی مطالبہ کولیکر آج محبوب نگر بند کی اپیل کی گئی ہے ۔ انہوں نے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔