آج ملک کی سیاست آئی پی ایل جیسی، کون کس طرف سے کھیلتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا: ادھو ٹھاکرے

   

ممبئی:نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو مبینہ طور پر ‘کلنک’ کہنے پر مہاراشٹر کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان سے اپنے ریمارکس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں نے صرف کلنک کہا ہے۔ اگر کلنک کے لفظ نے انہیں اتنا نقصان پہنچایا ہے، تو لوگوں کے گھر ED، CBI بھیج کر انہیں کالانکت کرتے ہیں، اس کا کیا؟حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “آپ کہوگے تو پتھر آپ کہوگے تو ڈاکو، آپ کہینگے تو سنت، آپ فیصلہ کرنے والے ہو؟ آج ملک کی سیاست آئی پی ایل جیسی ہو گئی ہے، کون کس طرف سے کھیلتا پتہ ہی نہیں چلتا۔