نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شیعہ فرقہ میں فتوے جاری کرنے کے مجاز مرجع کی صلاح کے مطابق کورونا وائرس کے سبب20 مارچ کو نماز جمعہ منسوخ کردی گئی ہے۔اس فتویٰ پر کئی شیعہ علماء نے اتفاق کیا ہے۔ یہ فتوی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلہ کی کوشش ہے ۔