آج نیوزی لینڈ ۔ لنکا پہلا ونڈے

   

ویلنگٹن۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ونڈے مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل کھیلا جائے گا۔ سری لنکائی کپتان لستھ ملنگا نے اپنی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے سال کا کامیابی کے ساتھ آغاز کریں۔ پہلے ونڈے سے قبل ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے ملنگا نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف صد فیصد کارکردگی سے نہ صرف کامیابی حاصل کی جائے بلکہ ورلڈ کپ کی تیاری ہو۔