ایک منٹ کی تاخیر پر بھی امتحانی مرکز میں داخلہ نہیں ملے گا
حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) ملک بھر میں 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے (نیٹ)
(National Eligibility Cum Entrance Test)
کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے بتایا کہ نیٹ میں ملک بھر سے تقریباً 16 لاکھ طلبہ امتحان میں شریک ہونے درخواستیں داخل کرچکے ہیں۔ دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے ایک لاکھ طلبہ امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔ ملک بھر کے 202 شہروں میں 3842 امتحانی مراکز قائم ہیں۔ تلنگانہ کے 7 شہروں میں 112 مراکز اور آندھراپردیش کے 9 شہروں میں 151 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ دوپہر 2 تا شام 5 بجے تک نیٹ امتحان کا انعقاد ہوگا۔ دوپہر 1:30 بجے کے بعد ایک منٹ تاخیر سے بھی پہنچنے والے طلبہ کو امتحان میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پین پیپر سسٹم کے تحت امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ امتحانی مراکز میں اڈمیٹ کارڈ، فوٹو، شناختی کارڈ کے علاوہ چھوٹی سنی ٹائزر کی بوتل لے جانے کی اجازت رہے گی۔ طلبہ کیلئے ماسک لگانا لازمی ہے۔ جوتے، فل ہینڈ شرٹس، پینس، طلائی اشیاء (زیورات) پانی کے بوتل امتحانی مراکز میں لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ N