نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج کیا جا سکتا ہے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس آج دوپہر 12 بجے ہونی ہے۔ اس دوران اس سال کے آخر تک ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے، آپ کو بتا دیں کہ اس سال مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ان انتخابات کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل سمجھا جا رہا ہے۔ اب سب کو انتخابی تاریخوں کا بے صبری سے انتظار ہے۔ آج دوپہر یہ واضح ہو سکتا ہے کہ انتخابات کن تاریخوں کو ہوں گے۔