ملبورن : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار 13 نومبر کو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز دوپہر 1:30 بجے (انڈیا ٹائم) ہوگا۔ دلچسپ فائنل ملبورن میں غیرمتوقع بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ خطابی مقابلہ کا لائیو ٹیلی کاسٹ ہندوستان میں ٹی وی پر اسٹار نٹ ورک پیش کررہا ہے جبکہ موبائل ایپ ’ہاٹ اسٹار اینڈ ڈزنی +‘ کے ذریعہ بھی ہندوستانی شائقین فائنل کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔