آج پیپلز پلازا نیکلس روڈ پر ونٹر اتسو میلے کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): حیدرآباد میں تین سال کے انتظار کے بعد ایک بار پھر ونٹر اتسو میلہ دھوم مچانے جارہا ہے ۔ 2 اکٹوبر سے اس میلے کا پیپلز پلازہ نیکلس روڈ پر اہتمام کیا جائے گا ۔ ہینڈلوم ہینڈی کرافٹ اور کنزیومر نمائش پر مشتمل یہ میلہ شام چار بجے سے رات دس بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا ۔ شام 5 بجے اتسو میلے کا افتتاح جناب ڈی ناگیندر ایم ایل اے خیریت آباد کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ جناب فاروق حسین ایم ایل سی اور محترمہ وجیہ ریڈی کونسلر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ مرزا رفیق بیگ نے اس سلسلے میں ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال کے وقفے کے بعد یہ میلہ ایک نئے پیرائے میں حیدرآبادی عوام کے ذوق کی تکمیل کا سامان مہیا کرنے کے لیے آیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میلے کی خاص بات روبوٹک انیمل پارک ہے جو تلنگانہ میں پہلی بار اس میلے میں پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہہنٹنگ زون نائین ڈی شو وی آر شو اور سیلفی زون عوام کے لیے خصوصی دلچسپی اور تفریح کے سامان فراہم کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دو سو اسٹالس اس میلے میں لگائے جائیں گے ۔ جہاں نت نئے ڈیزائنس کی اشیاء و دیگر سامان عوام کے لیے دستیاب رہے گا ۔ اس اسٹال میں شاپنگ کے ساتھ ساتھ فوڈ کورٹ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ فوڈ کورٹ میں عوام کے ذوق کی تکمیل کے لیے مون کیٹرنگ کی جانب سے پیور اور مزیدار چکن حلیم عوام کے کام و دہن کے ذوق کی تکمیل کے لیے شام چار بجے سے تیار ملے گی ۔ حلیم کے علاوہ کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی اس میلے میں دستیاب رہیں گی ۔ اس کے علاوہ بچوں کی تفریح کے لیے نت نئے جھولے بھی اس میلے کا اہم اٹریکشن رہیں گے ۔ میلے کے آرگنائزر مرزا رفیق بیگ نے کہا کہ گذشتہ تین سال سے عوام کو اس دلچسپ اور تفریح سے بھر پور میلے کا انتظار رہا کرتا تھا ۔ یقینا اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہورہی ہیں اور یکم اکٹوبر سے یہ میلہ پوری دھوم دھام کے ساتھ عوام کی تفریح اور شاپنگ کے لیے حیدرآبادی عوام کا خیر مقدم کرتا ہے ۔۔