آج چاند کعبہ کے عین اوپر ہوگا

   

ریاض : سعودی عرب میں فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئرماجد ابوزاہرہ نے کہا ہے کہ کل جمعہ کو چاند کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ چاند کعبہ کے عین اوپر مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 7 منٹ پر ہوگا۔انہوں نے کہاہے کہ ’چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے اس وقت کے اعتبار سے کہیں سے بھی کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ چاند ، کعبہ کے اُفق کے اوپر 89.5 درجے پر ہوگا اور یہ 41.8 فیصد روشن ہوگا جبکہ سورج طلوع ہونے کے وقت یہ کعبے کے عین اوپر ہوگا۔