احمدآباد : اتوار 19 نومبر کو میزبان بھارت اور پانچ بار کی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کے دوران احمد آباد شہر اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں چھ ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس شہر کے موٹیرا علاقے میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے دوران متوقع طور پر موجود اہم شخصیات میں شامل ہوں گے۔