حیدرآباد۔ کسانوں نے اپنے مطالبات کی تائید میں کل 26 مارچ کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر شہر میں کسانوں کی تائید میں 11 بجے دن سندریا پارک سے ایک مارچ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ کسان احتجاج کے اب چار ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ یہ مارچ سندیا پارک سے نکالی جائے گی جس میں کئی ورکرس یونینوں اور عوامی تنظیموں نے شرکت کا اعلان کیا ہے اور عوام سے بھی کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے ۔