آج کی ایک بہترین نصیحت … شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات

,

   

یہ اچھی بات ہے کہ آپ فیس بک اور واٹساپ وغیرہ پر برابر ایکٹیو activ رہیں لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ چیز آپ کے لئے بہت بڑی محرومی کا ذریعہ اور نیک اعمال کی راہ میں رکاوٹ کا سبب بن جائے.

کیا یہ محرومی نہیں ہے کہ آپ روزانہ گهنٹوں فیس بک اور واٹساپ وغیرہ کی سیر کرتے رہیں مگر دس پندره منٹ قرآن کے ساتھ گزارنا نفس پر گراں گزرے.

کیا یہ محرومی نہیں ہے کہ آپ صبح صبح اٹھ کر فیس بک اور واٹساپ وغیرہ پر مختلف قسم کے پیغامات اور خبریں پڑهیں مگر صبح و شام کے اذکار پڑھنے کی توفیق نہ ہو.

کیا یہ محرومی نہيں ہے کہ آپ دن بھر ميں فیس بک پر دسیوں پوسٹس پڑھ لے جائیں مگر چند صفحات قرآن کی تلاوت کرنے اور اسے سمجھ کر پڑھنے کی فرصت نہ ملے.

کیا یہ محرومی نہیں ہے کہ نماز کے بعد فورا جیب سے موبائل نکال کر نئے نئے میسجیز پڑھنے میں مصروف ہو جائیں اور نماز کے بعد کے اذکار کو فراموش کر بیٹھیں.

کیا یہ محرومی نہیں ہے کہ آپ کو سوشل میڈیا پر سیر و تفریح کے لئے اچھا خاصا وقت مل جائے مگر والدین کی خدمت، رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی اور عزیز و اقارب کی خبر گیری کے لئے وقت اور فرصت نہ ملنے کا شکوہ کریں.

 کیا یہ محرومی نہیں ہے کہ آپ دیر رات تک فیس بک اور واٹساپ وغیرہ چلانے میں مصروف رہیں مگر وضو کر کے تنہائی ميں اللہ کے سامنے ایک سجدہ کرنے کی توفیق نہ ملے.

کیا یہ محرومی نہیں ہے کہ اگر نیٹ ایک دو دن کے لئے بند ہو جائے تو آپ بےچین و پریشان ہو جائیں مگر قرآن ہفتوں اور مہینوں بند رہے تو اس کی کوئی فکر نہ ہو.

اللہ تعالى ہم سب کو برابر اپنے ذکر و شکر کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی عبادت میں غفلت و لاپرواہی سے محفوظ رکھے.