حیدرآباد 2 مئی (سیاست نیوز) انڈین ایرفورس نے 3 مئی کو گاندھی ہاسپٹل کے طبی عملے پر اظہاریگانگت کے طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول برسانے کا اعلان کیا ہے۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں شہر کا گاندھی ہاسپٹل مرکزی رول ادا کررہا ہے۔ گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس اور طبی عملہ کسی رخصت کے بغیر تعطیل میں بھی متاثرین کی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ڈاکٹرس کے بشمول دوسرا طبی عملہ گھروں کو تک بھی نہیں جارہا ہے اور ساری توجہ متاثرین پر دے رہا ہے جس کے سبب کئی متاثرین مکمل صحتیاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔ انڈین ایرفورس نے ڈاکٹرس و طبی عملہ سے اظہاریگانگت کرنے 3 مئی کو صبح 9:30 بجے ہیلی کاپٹرسے پھول برسانے کا فیصلہ کیا ہے ۔