آج ہمارے مستقبل کے فیصلہ کا دن ہے

   

آج ووٹنگ کا دن ہے
آج فیصلے کا دن ہے
آج ہمارے سیاسی شعور کے امتحان کا دن ہے آج ہمیں کچھ کر دکھانے کا دن ہے
آج ہمارے مستقبل کے فیصلے کا دن ہے
آج تبدیلی کا دن ہے
آج ہمارے مومنانہ فراست کے تقاضے کو پورا کرنے کا دن ہے
آج ہمیں ملک اور دستور کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا دن ہے
آج نفرت کی سیاست کے خاتمے کا دن ہے
آج فرقہ پرستوں کے تمام ظالمانہ وجابرانہ منصوبوں کو ناکام کرنے کا دن ہے
آج فسطائی قوتوں کو پوری طرح شکست دینے کا دن ہے
آج ووٹ دے کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا دن ہے
ووٹ ایک طاقت ہے اس لیے ووٹ ڈال کر اپنی طاقت و اجتماعیت کا ثبوت دیں
نفرت کی سیاست کے خاتمہ کیلئے اس سے بہتر کوئی موقع نہیں
یاد رکھیے ووٹ ڈالنا ہمارا جمہوری حق ہے اس حق کا بہتر استعمال کریں
ووٹ ڈالیں اپنی حفاظت کے لیے
ووٹ ڈالیں اپنی ملت کی حفاظت کے لیے ووٹ ڈالیں اپنے ملک کی حفاظت کے لیے
ووٹ ڈالیں اپنے آئین کی حفاظت کے لیے
ووٹ ڈالیں اپنے ملک کی سالمیت کے لیے ووٹ ڈالیں
اس ملک کو ہندو راشٹر بنانے سے بچانے کے لیے
ووٹ ڈالیں اس ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے حفاظت کے لیے
ووٹ ڈالیں اپنے پرسنل لاء کی حفاظت کے لیے ووٹ ڈالیں
اپنی ملی تہذیبی شناخت و پہچان کے لیے
ہمارا ایک ووٹ طے کرے گا کہ ہمیں اس ملک کے اندر کیسے اور کس طرح رہنا ہے
یاد رکھیے ووٹ ڈالیں مگر اپنے ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچائیں
ووٹ ڈالیں مگر ووٹ ڈالنے سے پہلے یہ سوچیں کہ کہیں ہمارا ووٹ ضائع تو نہیں ہو رہا
یاد رکھیے ووٹ ڈالیں مگر دشمنوں کا اعلی کار نہ بنیں۔
(مفتی عبدالفتاح عادل)