آج ہند۔لنکا ٹی 20 ، دونوں ٹیموں کے نئے دورکا آغاز

   

پالی کیلے ۔ سری لنکا اور ہندوستان دونوں اپنے اپنے ٹی20 کے ایک نئے دورکا آغاز کریں گے جب وہ ہفتہ 27 جولائی کو پالی کیلے میں پہلے تین مقابلوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ ہندوستان نے 0-1 کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف اپنی حالیہ ٹی20 سیریز میں 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے پہلے وہ واحد ٹیم بن گئی جس نے ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلے میں ناقابل شکست رہ کر عالمی کپ جیتا۔ ورلڈ کپ کامیابی کے بعد اب ہندوستان کامیاب سابق کپتان روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور رویندرا جڈیجہ کی ٹی20 میں سبکدوشی کے بعد ایک نئے دورکی شروعات کرے گا، یہ سیریز نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے لیے پہلی سیریز ہوگی۔ہندوستانی ٹیم سوریا کمار یادو اور گوتم گمبھیر کی شکل میں نئے کپتان اور نئے کوچ کے ذریعہ ایک نئے دور میں داخل ہورہی ہے اور وہ چاہے کہ نئے دور کی شروعات کامیابی کے ساتھ ہو۔ گمبھیر 2024 میں آئی پی ایل جیتنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے مشیر رہے ۔ زمبابوے کے خلاف سیریزکے برعکس ہندوستان نے اس سیریز کے لیے تقریباً ایک مکمل طاقت کا اسکواڈ منتخب کیا ہے جس کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے جو اس سے قبل صرف ہندوستان کی سات مقابلوں قیادت کر چکے ہیں۔ سری لنکا ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہوگیا تھا لیکن ان کے کھلاڑی حال ہی میں لنکا پریمئر لیگ میں اپنی فام حاصل کرچکے ہیں اس لیے وہ مختصر ترین فارمیٹ میں بھی میچ کو کسی بھی وقت اپنی ٹیم کے حق میں کرسکتے ہیں ۔ مایوس کن ٹی20 ورلڈکپ کے بعد وینندو ہسرنگا نے سری لنکا کے کپتان کے طور پر استعفیٰ دے دیا اور صرف چھ ماہ قبل یہ عہدہ سنبھالا تھا ۔ نامزد نائب کپتان چارتھ اسالنکا نے اب کپتانی سنبھال لی ہے۔ اسالنکا اپنی نئی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی خوش ہوں گے جنہوں نے 2024 میں حال ہی میں ختم ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا کنگز کو خطاب جتوایا ہے۔ اسالنکا نے عبوری طور پر قومی ٹیم کی ذمہ داریاں بھی سنبھالی تھی جب اس سال کے شروع میں ہسرنگا کو دو میچوں کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔ اسالنکا کے تحت، سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ایک میچ جیتا اور ایک میچ ہارا لیکن تیسرے میچ میں ہسرنگا کی واپسی ہوئی تھی ۔ چونکہ دونوں ٹیمیں قیادت کے نئے دورکا آغاز کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، یہاں دونوں ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی اس سیریز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی ریکارڈز کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہوں گی۔
دریائے سین پر پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب
پیرس ۔ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب فرانس میں منفرد انداز میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب کا پورا پروگرام ایفل ٹاور اور دریائے سین میں ہونا ہے۔ ایونٹ میں 10500 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں ہزاروں تماشائی اور مہمان شرکت کرنے والے ہیں۔ اولمپک گیمزکا آغاز 1896 میں ہوا تھا، تب سے اب تک افتتاحی تقریب اسٹیڈیم میں ہوتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس ایونٹ کا انعقاد اسٹیڈیم کے باہرکیا جارہا ہے لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ فرانس کے ریل نیٹ ورک پر ہونے والے اس حملے کا افتتاحی تقریب پرکوئی اثر پڑے گا یا نہیں۔