آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ ،4 زخمی

   

حیدرآباد 21اکتوبر(یواین آئی) آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران شہد کی مکھیوں کے حملہ میں چارافراد زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے وینکاونکامنڈل چلوروگاوں میں پیش آیا۔ اس شخص جس کی شناخت کے چندرئیا کے طورپر کی گئی ہے کی بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی۔ اس کے رشتہ دار اور دوست احباب اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کررہے تھے کہ اس کے رشتہ داروں پراچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس سے افراتفری مچ گئی اور آخری رسومات میں شامل افراد اس حملہ سے بچنے کیلئے بھاگنے لگے ۔
اس واقعہ میں چار افرادزخمی ہوگئے جن کوعلاج کیلئے جمی کنٹہ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔