کوہیر ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیر آباد نے آج کوہیر منڈل مستقر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس فنکشن ہال میں بی آر ایس قائدین سے اظہار تشکر کیا اور انہوں نے کہا مجھ کو ظہیرآباد کی عوام نے دوسری مرتبہ اپنی خدمت کا موقع فراہم کیا۔ میں آخری سانس تک عوام کی خدمت میں مصروف رہوں گا۔ بی آر ایس پارٹی کی حکومت قائم نہیں ہوئی۔ اس کے لئے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، آنے والا کل ہمارا ہوگا کیونکہ ہم نے عوام کے لئے کام کیا ہے۔ اس موقع پر محمد تنویر الدین انڈسٹریل چیرمین نے مخاطب کرتے ہوئے کوہیر منڈل کے بی آر ایس پارٹی قائدین اور بی آر ایس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے والی عوام سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر کے نرسمہلو یادو صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد عبدالوحید صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن، محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر، محمد عمر احمد، محمد افتخار احمد، محمد شاہد مسعود، محمد اسلم، فردوس، سید رئیس الدین، واجد ذبیح، چاند قریشی، وحید الدین، رحمت علی، عبدالحنان جاوید، سبھاش ریڈی کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائدین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔