آخری مرحلے کے سرپنچ انتخابات کا پرامن انعقاد

   

Ferty9 Clinic

پٹلم ۔17؍دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی جکل کے بڑی کوڑیگل منڈل‘ جکل منڈل ‘بچکنڈہ منڈل ‘مدنورمنڈل اورڈونگلی منڈل میں گرام پنچایت سرپنچ اور وارڈ ممبرس کے انتخابات کا پرامن انعقاد عمل میں لایاگیا۔ واضح رہے کہ گرام پنچایت کے تیسرے مرحلہ کے انتخابات اختتام پذیر ہوئے ۔ حلقہ اسمبلی جکل کے بی آرایس پارٹی سابق رکن اسمبلی و پیانل اسپیکرمسٹرہنمنت شنڈے نے ان کے آبائی مقام ڈونگائوں پہنچ کرانتخابی مرکز پرا پنا حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ انہوں نے رائے دہندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو اہمیت دیں‘ جوجمہوریت کی بنیادہے ۔ تمام پولنگ مراکز پرپولیس کے وسیع انتظامات تھے ۔ انتخابات کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیںآیا۔