نئی دہلی: بی ایس پی کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایاگیا۔ بی ایس پی کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے ای وی ایم کے معاملہ میں ایوان میں آواز اٹھا تے ہوئے کہا کہ کہ آخروزیر اعظم نریندر مودی ای وی ایم پ ربات کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کل جماعتی اجلاس منعقد کرتے ہیں کیوں نکہ انہیں کچھ معاملات میں جلدی ہے لیکن جو اہم معاملہ ہے اس پر خاموش ہیں۔
دانش علی نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ آپ ای وی ایم سے جیت کر آئے ہیں تومیں آپ کو بتایا چاہتا ہوں کہ جس دن میں نے سرٹیفکٹ لیا تھا اسی دن ای وی ایم کی مخالفت بھی کی تھی او رکہا تھا کہ اس کو ختم کر کے بیلٹ پیپر سے الیکشن کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن کیلئے آپ کام کرتے ہیں وہ آپ کو الیکشن لڑنے کیلئے پیسہ دیتے ہیں۔ کارپوریٹ گھرانے آپ کو پیسہ دیتے ہیں لیکن بی ایس پی کو نہیں دیتے یہی وجہ ہے کہ آپ ہر چیز کو پرائیوٹ کرنے جارہے ہیں۔ دانش علی نے کہا کہ میں مودی حکومت سے کہنا چاہتاہو ں کہ وہ کارپوریٹ کے لئے کام کرنا بند کردیں اور ملک کے غریبو ں، کسانوں او رمزدوروں کیلئے کام کریں۔