متھورا ( یو پی ) 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت ان 21 شوگر ملز کو واپس لینے کی پابند ہے جنہیں ان کے بموجب مایاوتی دور حکومت میں فروخت کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے گنے کے کسانوں کو واجبات ادا کئے ہیں۔