ممبئی : سلیبرٹی مینیجر دشا سالیان کی موت کے معاملے میں ان کے والد کے وکیل نے منگل کو سٹی پولیس میں شکایت درج کرائی، جس میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے اور شہر کے ایک سابق سٹی پولیس کمشنر سمیت دیگر پر دشا سالیان کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ وکیل نیلیش اوجھا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج ہم نے پولیس کمشنر کے سامنے ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے۔