آدتیہ ٹھاکرے کے 16 کروڑ روپئے کے اثاثے

,

   

ممبئی 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )شیوسینا کے 29 سالہ لیڈر و مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں ورلی حلقہ کے امیدوار آدتیہ ٹھاکرے نے 16.05 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پرچہ نامزدگی کے ساتھ جو حلفنامہ داخل کیا ہے اس کے مطابق یہ اطلاع ملی ہے ۔ انہوں نے اپنی بی ایم ڈبلیو کار کی مالیت 6.50 لاکھ روپئے ہی بتائی ہے جو انہوں نے سیکنڈ ہینڈ خریدی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بینک اکاونٹس میں 5.79 کروڑ روپئے ہیں اور انہوں نے کوئی قرض حاصل نہیں کیا ہے ۔ ان کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ بھی درج نہیں ہے ۔

آدتیہ ٹھاکرے و دیگر نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا
ممبئی 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور بی جے پی کے چندرکانت پاٹل کے علاوہ این سی پی کے دھننجے منڈے نے آج مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس اور ریاستی وزرا سدھیر منگنتی وار و رادھا کرشنا وکھے پاٹل بھی جمعہ کو اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے والے ہیں۔ کل پرچے داخل کرنے کا آخری دن ہے ۔ بی جے پی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ٹھاکرے خاندان سے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لینے والے آدتیہ ٹھکارے نے ورلی حلقہ سے اپنا پرچہ داخل کیا ہے ۔ ان کے ساتھ ان کے والد ادھو ٹھاکرے ‘ والدہ رشمی ٹھاکرے وغیرہ بھی موجود تھے ۔ مہاراشٹرا بی جے پی سربراہ چندر کانت پاٹل نے پونے کے کوتھروڈ حلقہ سے اپنا پرچہ داخل کیا ۔ ان کے ساتھ پونے کے ایم پی گریش باپٹ اور دوسرے موجود تھے ۔