آدتیہ چوپڑہ اب شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنائیں گے

   

Ferty9 Clinic

کچھ فلموں کی ناکامی نے شاہ رخ خان کو مایوس کردیا ہے اور زیرو کی ناکامی کے بعد انہوں نے فلم سائن کرنا ہی بند کردیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اب ایکٹنگ کامن نہیں ہوتا جب تک کوئی دھانسو اسکرپٹ نہیں ملے گی۔ کنگ خان کو مدھر بھنڈارکر سے لیکر راجکمار ہیرانی تک اپنی فلموں میں لینا چاہتے ہیں لیکن یہ خبریں طویل وقت سے ہوا میں تیر رہی ہیں اور اب تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب تازہ خبر یہ ہے کہ شاہ رخ کے بارے میں وہ آدتیہ چوپڑہ کے ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں۔ ان کے ڈوبتے کیریئر کو آدتیہ سنواریں گے۔ شاہ رخ کو لیکر آدتیہ نے دل والے دلہنیاں لے جائیں گے، محبتیں اور رب نے بنادی جوڑی جیسی سوپر ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔ توقع ہے کہ اب کی بار بھی دونوں کامیابی کی ایک نئی تاریخ بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ رومانٹک فلم ہوگی جس میں شاہ رخ اپنے رومانٹک انداز میں دکھائی دیں گے۔