آدتیہ چوپڑہ رانی مکرجی کے ساتھ مردانی کا سیکویل بنائیں گے

   

یش راج فلمس نے اپنی اگلی فلم کا اعلان کردیا ہے۔ مردانی کا ڈائرکشن پردیپ سرکار نے کیا تھا۔ فلم میں رانی نے شیواجی رائے کا کردار کیا تھا۔ فلم کے سیکویل کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑہ اور ڈائرکٹر گوپی پتھرن ہیں۔ رانی نے کہا مردانی میرے دل کے بیحد قریب ہے۔ اس کے سیکویل کے لئے گوپی نے بہترین اسکرپٹ لکھی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ 2019 کی ابتداء میں ہوگی جبکہ فلم اگلے سال درمیان میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔ بتاتے چلیں رانی کی فلم مردانی نے باکس آفس پر کافی اچھا ہنگامہ کیا تھا اس فلم میں رانی نے دبنگ انسپکٹر شیوانی شیواجی رائے کا رول نبھایا تھا۔ اس فلم سے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ فلم آدتیہ چوپڑہ نے خاص طور پر رانی مکرجی کے لئے بنائی تھی۔ فلم میں رانی نے زبردست ایکشن کیا تھا۔ بتادیں رانی مکرجی نے 21 اپریل 2014 کو اٹلی میں آدتیہ چوپڑہ کے ساتھ شادی کی تھی۔ اس کے بعد اسی سال 2018 میں رانی مکرجی نے فلم ہچکی سے دوبارہ بالی ووڈ میں قدم رکھا اس فلم کو آدتیہ چوپڑہ نے پروڈیوس کیا تھا جس نے صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی اچھا بزنس کیا تھا۔