آدھار اَپ ڈیٹ کرانے کی سہولت میں 14 ستمبر تک توسیع

   

حیدرآباد۔/16 جون، ( سیاست نیوز) آدھار مفت اَپ ڈیٹ کرانے کی آخری تاریخ میں 14 ستمبر تک توسیع دی گئی ۔ اس مہلت کے اختتام کے بعد آدھار اَپ ڈیٹ کرنے رقم ادا کرنی پڑیگی۔ 2014 سے قبل آدھار بنانے والوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ اس سے استفادہ کریں ۔آدھار کارڈ کی تفصیلات میں عمر، تصویر، انگلیوں کے نشانات وغیرہ کو اَپ ڈیٹ کرالیں۔ 2010-18 تک آدھار کارڈ بنانے والے اس پر توجہ دیں۔ شادی سے قبل آدھار بنانے والی لڑکیوں کو شادی کے بعد شوہر کا نام درج کرانے کی سہولت نہیں تھی تاہم تازہ اَپ ڈیٹ میں اس کی سہولت ہے۔ آدھار کارڈ میں ناموں اور دیگر غلطیوں کو درست کرانے کا بھی موقع ہے، اس کیلئے دسویں کا سرٹیفکیٹ، پیان، ووٹر شناختی کارڈ، پاسپورٹ، کوئی ایک منسلک کرنا لازمی ہے۔ آدھار کاڈ سنٹرس پر اَپ ڈیٹ کرانے من مانی رقم لینے کے الزامات کے بعد می سیوا مراکز پر آدھار کارڈ اَپ ڈیٹ کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ساتھ ہی فیس کی وضاحت کی گئی ۔ بائیو میٹرک اَپ ڈیٹ کیلئے 100روپئے، ڈیمو گرافک اَپ ڈیٹ کیلئے 50 روپئے ، آدھار ڈاون لوڈ، کلر پرنٹ کیلئے 30 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ن