ڈیجیٹل آدھار کو فروغ ، QR کوڈ سسٹم کے ساتھ سیکوریٹی مزید مضبوط ہوگی
حیدرآباد 15 دسمبر : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت آدھار کارڈ میں تبدیلی کے عمل کو مزید آسان اور سہل بنانے جارہی ہے ۔ یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (UIDA) جلد ہی ایک نیا موبائل اپلی کیشن متعارف کرانے کی تیاری میں ہے جس کے ذریعہ شہری گھر بیٹھے آدھار سے متعلق مختلف تفصیلات اپ ڈٹ کرسکیں گے ۔ اس نئے موبائل ایپ کے ذریعہ نام ، پتہ ، موبائل نمبر ، سمیت دیگر ضروری معلومات میں تبدیلی ممکن ہوگی ۔ اس اقدام سے لوگوں کو آدھار مراکز کے چکر لگانے اور طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیںرہے گی جس سے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی ۔ موبائل فون کے ذریعہ ہی اپ ڈیٹ درخواستیں آن لائن درج کی جاسکیں گی ۔ اسی کے ساتھ UIDAI آدھار کی سیکوریٹی کو مزید مضبوط بنانے QR کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل آدھار سسٹم کو بھی وسعت دینے جارہا ہے ۔ اس نظام کے تحت آدھار کی تفصیلات زیادہ محفوظ رہیں گی اور ضرورت پڑنے پر انہیں آسان اور محفوظ طریقے سے استعمال کیا جاسکے گا ۔ عہدیداروں کے مطابق UIDAI ایک خصوصی سیلف سرویس اپ ڈپٹ پورٹل بھی تیار کرے گا جس کے ذریعہ صارفین خود اپنی معلومات میں تبدیلی کرسکیں گے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان نئے اقدامات سے آدھار اپ ڈٹ کا عمل نہ صرف تیز ہوگا بلکہ آدھار مراکز پر بھی بڑھتی ہوئی بھیڑ میں نمایاں کمی آئیگی ۔ 2
