آدھار نمبر کا غلط حوالہ دینے پر10,000 جرمانہ

   

نئی د ہلی14 ؍جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت یکم 2019 سے ان افراد کے خلاف 10,000 روپئے کا جرمانہ عائد کرے گی جو بینکوں سے بھاری رقم نکالنے کے لئے اپنے آدھار نمبر کا حوالہ دینے میں ناکام ہوتے ہوں یا جن لوگوں نے غلط نمبر اندراج کرایا ان پر بھی 10,000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ کار یا مکان کی خریداری کے بشمول جو بھی افراد بھاری رقومات کی لین دین کرتے ہیں انہیں اپنا درست آدھار نمبر دینا ہوگا ۔ بیرون ملک جانے والوں یا سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنا درست آدھار نمبر پیش کریں ۔ ایسے افراد کے خلاف جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔ جنہوں نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی ہو ۔