آدھار کارڈ کے اپ ڈیٹ کیلئے سرویس سنٹر کا افتتاح

   

بھینسہ۔ 5 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کے عوامی نظم و نسق (پرجا پالنا) پروگرام اور دیگر ضروریات زندگی میں آدھار کارڈ کی وصولیابی اور تصحیح (کرکشن) کے لیے عوام بلخصوص خواتین آدھار سروس سنٹر پر طویل قطاروں میں انتظار کرتے دیکھی جارہی ہے شہر کی عوام بلخصوص خواتین کی سہولت کے لیے بھینسہ شہر کے وارڈ نمبر پانچ اویسی نگر علاقہ میں واقع ایم پی پی ایس اردو میڈیم اسکول میں محمد جابر احمد نائب صدرنشین بلدیہ نے اعلی عہدیداروں سے نمائندگی کرتے ہوئے آدھار سروس سنٹر کا قیام عمل میں لایا جس کا افتتاح رکن بلدیہ محمد عامر احمد نے انجام دیا اس موقع پر سید اعظم سماجی کارکن ، شارو قریشی و دیگر موجود تھے مذکورہ قائدین نے شہر کی عوام سے اس آدھار سروس سنٹر سے استفادہ کی خواہش کی۔