آدھار کو 10 سال میں ایک بار اَپ ڈیٹ کرنا ہوگا

,

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے آدھار کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اندراج کی تاریخ سے 10 سال مکمل ہونے پر آدھار ہولڈرز کے ذریعہ معاون دستاویزات کو کم از کم ایک بار اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ آدھاراتھارٹی UIDAI کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق اپ ڈیٹ مرکزی شناختی ڈیٹا ریپوزٹری (CIDR) میں آدھار سے متعلق معلومات کی مسلسل درستگی کو یقینی بنائے گا۔ نئے اصول کے مطابق 10 سال میں ایک بار آدھار کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہوگا۔ اس کیلئے آدھار کی اتھارٹی نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ نئے اصول میں کہا گیا ہے کہ آدھار میں شناخت اور پتہ کے ثبوت کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ آپ کو شناختی ثبوت اور ایڈریس پروف کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ جن لوگوںکے پاس 10 سال پرانا آدھار کارڈ ہے اور اسے ایک بار بھی اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے، وہ اسے اپنے شناختی کارڈ اور پتہ کے ساتھ جمع کرائیں۔ ثبوت اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔