حکمت عملی طے کرنے چیف منسٹر کی ہدایت، اندراماں ہاوزنگ مکانات کی جلد تکمیل، ریونت ریڈی کا اعلیٰ سطحی اجلاس
حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے افراد آدھار کارڈ کی طرز پر اراضیات کے لئے بھی تفصیلات پر مشتمل ’’بھودھار‘‘ کارڈ کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ریاست کی تمام اراضیات کو بھودھار نمبر الاٹ کیا جائے گا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست بھر میں اراضیات کو بھودھار نمبر الاٹ کرنے کے لئے درکار حکمت عملی تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے کمانڈ کنٹرول سنٹر میں آج ریونیو اور ہاوزنگ محکمہ جات پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ ریاست میں منعقدہ ریونیو سداسو میں وراثت اور دیگر سے متعلق موصولہ درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت دی گئی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ لائنس یافتہ سروائرس کے سروے کی تکمیل کے بعد ریگولر سروئرس کی جانب سے جانچ کی جانی چاہئے کوراربن علاقوں میں تعمیر کئے جانے والے 10 نئے سب رجسٹرار دفاتر کا چیف منسٹر نے جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر رجسٹرار آفس میں پارکنگ اور کینائیٹن کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دفاتر کو عوامی ضروریات کے مطابق تیار کیا جائے اور عوام کے لئے بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول رہے۔ چیف منسٹر نے ریاست کے بعض اضلاع میں اندراماں ہاوزنگ کے تحت مکانات کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ اندراماں ہاوزنگ کے تحت بڑی تعداد میں مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ جاریہ ماہ کے اواخر تک اندراماں ہاوزنگ مکانات کو تکمیل کرنے چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ حیدرآباد میں ہاوزنگ بورڈ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت موجود پراجکٹ کے مسائل جلد حل کرنے چیف منسٹر نے ہدایت دی۔ جائزہ اجلاس میں وزیر مال و ہاوزنگ پی سرینواس ریڈی، چیف منسٹر کے سکریٹری وی شیشادھری کے ایس سرینواس راجو، چیف منسٹر کے سکریٹری مانک راج، چیف کمشنر اینڈ ایڈمنسٹریشن لوکیش کمار، اسپیشل سکریٹری اٹامک اینڈ رجسٹریشن راجیو ہنمنتو، ہاوزنگ وی پی گوتم اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ 1