آدھا اور پیان کو مربوط کرنا ٹیکس دہندگان کیلئے لازمی

   

نئی دہلی ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی ڈی ٹی نے زور دیا ہے کہ آدھار اور پیان (PAN) کو مربوط کرنا انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے والوں کیلئے ’’لازمی‘‘ ہے اور اس عمل رواں سال 31 مارچ تک ’’مکمل‘‘ کرلینا ہوگا۔ سی بی ڈی ٹی نے گزشتہ روز جاری کردہ اڈوائزری میں کہا کہ آدھار کی دستوری افادیت کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے ستمبر 2018ء میں حق بجانب قرار دے دیا۔ اس کے نتیجے میں انکم ٹیکس ایکٹ 1961ء کے سیکشن 139AA اور سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیس کے آرڈر مورخہ 30 جون 2018ء کی اصطلاحوں میں اب آدھار۔ پیان کو جوڑنا لازمی ہے جسے 31 مارچ 2019ء تک ایسے پیان ہولڈرس کو مکمل کرلینا ہوگا جنھیں آئی ٹی آر داخل کرنے کی ضرورت ہو۔ سپریم کورٹ نے 6 فبروری کو توثیق کردی تھی کہ آدھار کے ساتھ پیان کو لنک کرنا آئی ٹی آرس کی فائلنگ کیلئے لازمی ہے۔