آدی پورش سے پربھاس عروج پر واپسی کے خواہاں

   

حیدرآباد ۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بڑے ستاروں میں سے ایک پربھاس ان دنوں اپنی آنے والی فلم آدی پورش کی وجہ سے لوگوں میں بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ یہ فلم جب سے اس کا اعلان ہوا ہے خبروں میں ہے۔ اس فلم کی ریلیزکی تاریخ بھی کئی بار ملتوی کی جا چکی ہے۔ آخرکار فلم ادی پورش 16 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جب فلم ادی پورش کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوا تھا تو اس کے کرداروں کے روپ کو لے کرکافی تنازعہ ہوا تھا اور فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ ابھی تک فلم کے اردگرد تنازعات پرسکون نہیں ہیں۔ اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ادی پورش دوسرا ٹریلر 6 جون کو ریلیز ہوا ہے اور اسے ایکشن ٹریلر بتایا جا رہا ہے۔پربھاس فلم ادی پورش میںرام کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور انہیں اس فلم سے بہت امیدیں ہیں۔ دراصل ساؤتھ اسٹار پربھاس پچھلے6 سالوں سے ایک ہٹ فلم کے لیے ترس رہے ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ پربھاس فلم باہوبلی کے بعد ایک ہٹ فلم کی تلاش میں ہیں۔ تاہم گزشتہ 6 سالوں میں پربھاس نے صرف 2 فلمیں کی ہیں جو باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئیں ہیں۔ سال 2017 میں فلم باہوبلی کی ریلیز کے بعد، پربھاس نے سال 2019 میں فلم ساہو اور سال 2022 میں فلم رادھے شیام میں کام کیا۔ پربھاس کی یہ دونوں پین انڈیا فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔ سال 2023 میں ریلیز ہونے والی پربھاس کی فلم ادی پورشپرکافی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اور لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ یہ فلم باکس آفس پر زبردست کمائی کرتے ہوئے کئی ریکارڈ توڑ دے گی۔ اس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ فلم آدی پورش پربھاس کے کریئرکی دوسری باہوبلی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پربھاس کی فلمیں باہوبلی اور باہوبلی 2 نے باکس آفس پر کافی کمائی کی تھی۔