حیدرآباد ۔ جنوبی ہند کے سوپر اسٹار پربھاس اور بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی فلم آدی پورش کو لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر اچھی کمائی نہیں کرپا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پربھاس کی اس فلم سے بنانے والوںکوکروڑوں روپے کا نقصان ہونے والا ہے کیونکہ اب فلم کی کمائی کے نئے اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں۔11ویں دن کی کمائی کے اعداد و شمار دیکھ کر بنانے والے حیران رہ گئے ہیں۔ کیونکہ 11ویں دن پربھاس کی فلم آدی پورش کی کمائی میں زبردست کمی آئی ہے۔ پربھاس اورکریتی سینن کی فلم آدی پورش کی ریلیز کے بعد اس کی مخالفت اس سے زیادہ ہو رہی ہے جو ریلیز سے پہلے تھی۔ فلم آدی پورش کے ڈائیلاگ سے لے کر ستاروں کے لباس تک لوگ اسے پسند نہیںکررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے فلم کے ڈائیلاگ تبدیل کر دیے گئے لیکن اس سے کمائی پر زیادہ فرق نہیں پڑا، اس کے بعد میکرز نے ٹکٹوں کی قیمتیں توکم کردی لیکن یہ بھی فلم آدی پورش کی آمدنی میں اضافہ نہیں کر سکی۔ فلم آدی پورش کی کمائی کے نئے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پربھاس اورکریتی سینن کی فلم ہندوستان میں باکس آفس پر11ویں دن محض 2 کروڑ روپے کمائی ہے۔ کمائی کے اس اعداد و شمار کو دیکھنے کے بعد میکرز کے ساتھ ساتھ مداح بھی پریشان ہوگئے ہیں ۔ کمائی میں اس کمی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ پربھاس اورکریتی سینن کی فلم آدی پورش بنانے میں میکرس نے کافی وقت لیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ فلم کو بنانے میں انہوں نے بڑی رقم بھی خرچ کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آدی پورش بنانے کے لیے میکرزنے 500 تا 600 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں لیکن یہ فلم ابھی تک ہندوستان میں باکس آفس پر300 کروڑکا ہندسہ عبور نہیں کر پائی ہے جس کے بعد اب فلم سے کروڑوں کا نقصان ہونے والا ہے۔