آدی پورش نے پربھاس کے مداحوں کو مایوس کردیا

   

حیدرآباد ۔ فلم آدی پورش تھیٹروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ پربھاس کو رام کے کردار میں دیکھ کر لوگوں کے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ لوگ فلم کی تعریف کر رہے ہیں اور کچھ اس کے ویژول ایفیکٹس اور ڈائیلاگ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ملے جلے ردعمل کے درمیان اب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں کچھ لوگ تھیٹرکے باہر ایک شخص کو مارتے ہوئے نظر ا رہے ہیں۔حیدرآباد میں پرساد آئی میکس کے سامنے فلم دیکھنے کے بعد ایک شخص میڈیا کو اپنے خیالات بتا رہا تھا۔ اس شخص نے میڈیا سے کہاکہ اس فلم میں، وہ تمام راکشسوں کو پلے اسٹیشن سے لائے ہیں۔ پس منظر کا اسکور اورکچھتھری ڈی شاٹس یہاں اور وہاں ہیں، فلم میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اس دوران جب اس شخص سے پربھاس کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کہتا ہے رام کا کردار پربھاس کو بالکل سوٹ نہیں کرتا۔ وہ باہوبلی میں ایک بادشاہ لگ رہا تھا، اس میں ایک شاہانہ احساس تھا۔ ان میں شاہی انداز دیکھ کر وہ انہیں (میکر پربھاس) کو اس کردار میں لے آئے۔ اوم راوت پربھاس کو ٹھیک سے نہیں دکھا پائے۔ وہ شخص یہ سب باتیں کر رہا تھا کہ ایک شخص آتا ہے اور چیخنا چلاتا ہے اور اس سے گالیاں دیتا ہے۔ پہلی بار وہ مارنے کے لیے ہاتھ اٹھاتے بھی نظرآرہا ہیں۔ دونوں کے درمیان جھگڑا ہو جاتا اور اس دوران بھیڑ اس شخص کوگھیر کر مارنا شروع کر دیتی۔ تاہم کچھ لوگوں کے کہنے پر اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی آدی پورش کے ویژول ایفیکٹ کو تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس وقت فلم کو بھی ملتوی کرنا پڑا۔ اگرچہ ٹریلرکو میکرز نے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ جاری کیا تھا۔ تاہم ریلیز کے بعد بھی سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اس کے ویژول کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں۔اس فلم میں ایک فلم کی بجائے رامائین کی نظر سے دیکھنے اور اسے کسی بھی قیمت پر کامیاب فلم بنانے کی ایک کوشش کی جارہی ہے اور جہاں اس فلم کے متعلق منفی بات سامنے آرہی ہے تو کچھ لوگ اسے برداشت نہیں کرپارہے جوکہ اس ویڈیومیں صاف دکھائی دے رہا ہے ۔